ٹرمپ 8

ایرانی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن/تہران (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی معاہدہ تو کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جسے میں ضروری سمجھتا ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا وہاں موجود ہونے کا مقصد صرف ایک ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا اور ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ فی الحال بی ٹوبمبار طیاروں کے ساتھ ہم نے جو کارروائی کی تھی اس کے بعد اگر وہ ایسا کوئی ہتھیار بناتے بھی ہیں تو اس میں بہت وقت لگے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا، امریکا ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت میں توسیع نہیں چاہتا۔ادھرپاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دعوی جھوٹ اور خیالی بات ہے، ایسے بیانات سے ٹرمپ تیل و گیس کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس شکست تسلیم کرنے اور ایرانی شرائط ماننے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں