سردار ایاز صادق 19

ایاز صادق کا سکیورٹی فورسز کو بنوں میں کامیاب کارروائی پر خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کو کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت دیگر ہلاکتوں پر سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا اور لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید سمیت دیگر شہداء کے خون کا بدلہ لینے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر فورسز کی قربانیاں قابل فخر ہیں،

بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑے سانحے کو ناکام بنانا سکیورٹی اداروں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ”عزم استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشیں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں،قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں