اکشے کمار 56

اکشے کمار کی آنکھ کی سرجری، اداکاری سے مختصر بریک لینے کا فیصلہ

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار اکشے کمار نے بینائی کو بہتر کرنے کیلئے آنکھ کی سرجری کروا لی، جس کے بعد وہ اب کام سے مختصر بریک لیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار پریا درشن کی فلم بھوت بنگلہ کی کامیابی کے بعد اکشے کمار ان دنوں ہدایتکار انیس بزمی کے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

تاہم رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی بدھ کو ممبئی میں آنکھ کی معمولی سرجری ہوئی ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک معمولی سرجری تھی جو 6 مئی کی صبح کی گئی۔ جو کہ بینائی کی بہتری کے لیے تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار اب کچھ دن کام سے بریک لیں گے اور صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں