لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ اقرا ء عزیز نے کہا ہے کہ مجھے اپنے اور اپنے شوہر کے درمیان عمر کے فرق پر کوئی اعتراض نہیں ، یہ میرے لیے معمول کی بات ہے جیسا کہ والدین کو بھی ایسے ہی دیکھا ہے۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر عمر کا فرق نہ بھی ہو بس یہ ہونا چاہیے کہ آپ کسی سے نبھا جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عمر کا فرق جانے بغیر اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور دعا ہے ہمار ارشتہ اسی طرح آگے بڑھتا رہے ۔









