افغان طالبان 80

اٹلی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 80 افغانی ہلاک ہوئے، افغان وزارت خارجہ

کابل (رپورٹنگ آن لائن)افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اتوار کو اٹلی کے جنوبی ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعے میں بچوں سمیت 80افغان شہری ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو افغان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ عورتوں اور بچوں سمیت 80افغان تارکین وطن لکڑی کی کشتی میں ترکیہ سے اٹلی سفر کر رہے تھے جو جنوبی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان شہدا کی مغفرت اور ان کے خاندانوں اور اہل و عیال کیلیے صبر کی دعا کرتی ہے۔وزارت خارجہ نے کہاکہ تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک ہجرت نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں