مہنگائی 5

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آ سکی،

جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ خریداری میں اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی بلند سطح پر برقرار ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی اور آئل 605 روپے فی کلو، درجہ دوم 540 روپے فی کلو جبکہ درجہ سوم کا گھی 480 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی استحکام نہ آ سکا، جہاں دال چنا 220 روپے اور دال ماش 410 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ چاول مختلف اقسام کے حساب سے 240 سے 310 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن اور ترسیلی اخراجات میں کمی کے بغیر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ممکن نہیں، جس کے اثرات براہِ راست صارفین تک پہنچ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں