' گڈز ٹرانسپورٹرز

اوور لوڈنگ کو ختم کروانے کیلئے موٹروے پولیس عملی کردار ادا کرے ‘ گڈز ٹرانسپورٹرز

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ کو ختم کروانے کیلئے موٹروے پولیس عملی کردار ادا کرے، بد قسمتی سے عدالتی حکم کے باوجود اوور لو ڈ نگ خا تمے کیلئے متعلقہ ادارے سنجیدگی سے کا م نہیں لے رہے، ایکسل لوڈ قانون پر دنیا میں سختی سے عملدرآمد ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں اس قانون کو مذا ق سمجھا جا رہا ہے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور لا ء انفورسمنٹ ادارے اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ کے ملکی مفاد میں دیئے گئے آرڈر اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور ایکسل لوڈ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروانا ان کے بس میں نہیں ہے، ہم صرف قانون کی عملداری چاہتے ہیں ،حکومت اور لاء انفورسمنٹ ادارے فی الفور آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اوور لوڈنگ کے ناسور کو جڑ سے ختم کر کے ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔