ڈالر

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

کراچی ( ر پورٹنگ آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.20روپے سے بڑھ کر166.30روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے ہو گئی .

جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے بڑھ کر166.10روپے اور قیمت فروخت166.40روپے سے بڑھ کر166.50روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196.50روپے اور قیمت فروخت198.50روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213.50روپے سے بڑھ کر214.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے بڑھ کر216.50روپے پر جا پہنچی ۔