ڈاکٹر یاسمین راشد

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہائوس حملہ کیس سے ڈسچارج کردیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔پولیس نے جناح ہاس حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا، پولیس کی درخواست پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے طلب کیا گیا تھا۔

دوران سماعت یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا تھا۔خصوصی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، اگر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔