کراچی(رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں سرکاری وکیل کے موقف کے بعد سماعت 5مئی تک ملتوی کردی۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے کالعدم تنظیم کے ملزمان معصوم عرف بلا، یاسر اور معاویہ کو پیش کیا۔ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس(ر)مقبول باقر نے مقدمے کی مکمل تصدیق شدہ کاپیاں مانگ لیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ تصدیق شدہ کاپیاں پراسیکیوٹر جنرل آفس کے توسط سے مانگیں گئیں ہیں۔ عدالت نے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مقدمے میں سابق جسٹس اور تفتیشی افسر کابیان ریکارڈ ہونا باقی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے جون 2013 میں جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سندھ ہائیکورٹ آرہے تھے۔ حملے میں جسٹس مقبول باقر کی سیکیورٹی مامور اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعہ میں حملہ آووربھی ہلاک ہوگیا تھا۔ حملے میں جسٹس مقبول باقرسمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔









