امیر مقام 105

امیر مقام کا قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پرتعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و ریاستی و سرحدی امور (سیفران) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اعجاز حسین جاکھرانی اور اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اعجاز جاکھرانی اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں