امیر مقام 7

امیر مقام کا سینئر صحافی اور روزنامہ مشرق کے سیکنڈ نیوز ایڈیٹر طارق متین کے انتقال پرافسوس کا اظہار

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی اور روزنامہ مشرق کے سیکنڈ نیوز ایڈیٹر طارق متین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طارق متین کی وفات صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، جس کی تلافی آسان نہیں۔

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان، عزیز و اقارب اور صحافتی برادری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں