طلال چوہدری 6

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی موثر حکمت عملی کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے، طلال چوہدری

ویانا/آسٹریا(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی موثر حکمت عملی کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے گلوبل الائنس ٹو کانٹر مائیگرنٹ سمگلنگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت۔

اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے غیر قانونی مائیگریشن میں نمایاں کمی پر پاکستان کے مثر اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی موثر حکمت عملی کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہجرت ایک سرحدی نہیں بلکہ عالمی چیلنج ہے، مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، قانونی ہجرت کے مواقع بڑھانے وقت کی اہم ضرورت ہے، جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ حکمت عملی ہی انسانی اسمگلنگ کا مثر حل ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے فروغ کے بغیر غیر قانونی ہجرت کا مثر سدباب ممکن نہیں۔ گلوبل الائنس کے شرکا نے غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف ایف آئی اے کی مثر کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں