امریکی صدر 168

امریکی صدربائیڈن کا ارکان کانگریس سے گیس ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے گیس ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نومبر میں مڈٹرم الیکشن کے تناظر میں صدر بائیڈن نے ستمبر تک گیس ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔جوبائیڈن نے مختلف ریاستوں سے بھی گیس پر عائد ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ امریکا میں ایک گیلن گیسولین پر تقریبا 18 سینٹ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں