لندن(رپورٹنگ آن لائن) امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
برطانوی خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت میں 1.89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 71.57 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.32 فیصد کم ہو کر 68.58 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے۔
امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں 5.25 فیصد کمی ہوئی اور قیمت 65 اعشاریہ 39 فیصد پر آگئی ہے، عالمی معیار کے خام تیل مارچ کے بعد کم ترین اختتامی سطح پر بند ہوئے جو عالمی توانائی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آتی ہے تو ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں رسد بڑھنے سے قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔









