واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران مفاہمت کی یاداشت عام سی دستاویز ہے جو تقریبا ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات مزید بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ کئی اہم نکات پر تکنیکی سطح کی بات چیت ہوگی۔
امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس نے کیے، ایران کی طرف سے ڈیجیٹل دستخط ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کیے۔جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا مسودے میں شامل نہیں۔ البتہ ایران کو تعمیر نو کے لیے 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں۔ پیسے خلیجی اتحادی ملک دیں گے۔









