ذبیح اللہ مجاہد 131

افغان عوام کے اثاثے امریکا نے چھینے ہوئے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

کابل( رپورٹنگ آن لائن)افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان عوام کے اثاثے امریکا نے چھینے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغان عوام کی ملکیت پر قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا افغان عوام کے اثاثوں کا مالک نہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے امریکا میں ہی منجمد کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کے اثاثے بغیر شرط جاری کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں