ایرانی حکام 10

ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی تہران کو دی جانے والی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر امریکا کی جانب سے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنے کی دھمکی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ امریکا اور اسرائیل کو ایسی دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایران کے سفیر اور ناظم الامور غلام حسین درزی کے دستخط سے لکھا گیا یہ خط اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کو بھیجا گیا ہے۔

خط میں ایرانی نمائندے نے دونوں عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر امریکا اور اسرائیلی حکومت سے غیر قانونی دھمکیاں ختم کرنے اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے لازمی قواعد کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پابندی کرنے کا مطالبہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں