ایران 119

اسرائیل کی مکمل حمایت پر خطے کے مزاحمتی گروپ چپ نہیں بیٹھیں گے، ایران

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ خطے کے تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیل کی مکمل حمایت پر خطے کے مزاحمتی گروپ چپ نہیں بیٹھیں گے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے مزاحمتی گروپ کسی کی ہدایت کا انتظار نہیں کریں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہاکہ جنگ روکنے کیلئے ہمیں آخری سیاسی مواقع استعمال کرنے کی ضرورت ہے،اگر صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو نتائج سے کوئی فریق محفوظ نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں