بائیڈن 115

اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، امریکی صدر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، اس معاملے پر اسرائیلیوں سے رابطے میں ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امید اور توقع ہے کہ اسپتال کے حوالے سے کم دخل اندازی کی جائے گی۔صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی مدد سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں