تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان اور شام کے زیرِ قبضہ علاقوں میں بدستور موجود رہے گی اور ان علاقوں سے انخلا کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔م
یں اور ٹرمپ کبھی متفق ہوتے ہیں کبھی اختلاف ہوتا ہے، ننیتن یاہو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان میں قائم سیکیورٹی بفر زون میں اسرائیلی فوج جب تک ضروری ہوا موجود رہے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل اس وقت لبنان کے تقریبا 570 مربع کلو میٹر علاقے پر قابض ہے۔نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل ایران سے منسلک گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور اپنی سلامتی کے لیے ضروری اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔









