وزیر خزانہ

اسرائیلی وزیر نے فلسطین سے نفرت کی انتہا کردی

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل کے وزیر خزانہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطین اور اس کے لوگوں سے اپنی نفرت کا اظہار کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دورے کے دوران ایک موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر بیزالل اسموترچ نے فلسطین اور اس کے لوگوں کے وجود کو ہی ماننے سے انکار کردیا۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ کیا فلسطین کی کوئی تاریخ یا ثقافت ہے؟ کوئی بھی نہیں ہے، فلسطینی عوام نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر نے رواں ماہ بھی فلسطین سے متعلق نفرت انگیز بیان دیا تھا۔انہوں نے فلسطین کے ایک قصبے کو مٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔فلسطین کے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر کا بیان انتہا پسند، نسل پرست اور صیہونی نظریے کا حتمی ثبوت ہے اور یہ تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی دنیا بھر میں لوگ مذمت کر رہے ہیں۔