اسحاق ڈار 231

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی4نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی4نومبر تک ملتوی کر دی۔

نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث عدالتی کارروائی نہ ہو سکی۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان کےوکلا بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے دوران سماعت احتساب جج نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریفرنس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھاہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی۔

تبسم اسحاق ڈار کی گھر نیلامی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں