وفاقی حکومت

ارکان پارلیمنٹ کو10فیصد ایڈہاک الانس نہیں ملے گا ، وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو10فیصد ایڈہاک الانس نہیں ملے گا ، تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ کفایت شعاری مہم کاحصہ ہے ، ایف بی آرکاڈیٹاہیک کیاگیا،زیادہ ترڈیٹامحفوظ رہا، پاکستان میں اگلے سال فائیوجی لانچ کردیں گے، دوردرازعلاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کرناوزیراعظم کاعزم ہے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے میں ترمیم کی اجازت دیدی ہے، اپوزیشن جہاں بھی الیکشن ہارتی ہے توکہتی ہے دھاندلی ہوئی ، ن لیگ کے رہنما الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانونی ترمیم متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10فیصداضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو10فیصد ایڈہاک الانس نہیں ملے گا ، تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ کفایت شعاری مہم کاحصہ ہے ، ایف بی آرکاڈیٹاہیک کیاگیا،زیادہ ترڈیٹامحفوظ رہا۔ فوادچوہدری نے کہا کہ کرمنل لا میں اصلاحات کی جارہی ہیں ، ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی سے متعلق امور پر بات ہوئی ہے ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نےای وی ایم پربریفنگ دی۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ دوردرازعلاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کرناوزیراعظم کاعزم ہے ، ایف بی آرنے ڈیٹامحفوظ بنانے کیلئے مختلف کمپنیوں کی خدمات لی ہیں ، بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ہٹائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے میں ترمیم کی اجازت دیدی ہے ، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر10لاکھ حملے ہوچکے ، جامع سائبرسیکورٹی نظام پرکام کررہے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پوری طرح الیکشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر نوازشریف سے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار اور کردار پر بھی خاصی بات کی ، ہم نے پوری طرح الیکشن کے طریقہ کار جائزہ لیا ہے ، انتخابی اصلاحات کا مسودہ پارلیمان میں لے کر گئے ، اپوزیشن کو بھی مذاکرات کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اپوزیشن جہاں بھی الیکشن ہارتی ہے توکہتی ہے دھاندلی ہوئی ، ن لیگ کے رہنما الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانونی ترمیم متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیشن بھی بنا۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن تنازعات کی زد میں رہتا ہے ، 2013 میں عمران خان نے نوازشریف سے 4حلقے کھولنے کا کہا تھا ، الیکشن کمیشن اس وقت اپوزیشن کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے ، شاہد خاقان سارے معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔