احتساب عدالت

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کیس کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کیس کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔

فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ایک ہفتے کی مہلت دے دیں سپریم کورٹ میں مصروفیات ہیں، اگلے ہفتے میں تاریخ مقرر کردیں۔ انہوںنے کہاکہ روزانہ کی بنیا پر پیش ہو جایا کروں گا، اگلے ہفتے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ چھٹیوں کی وجہ سے بند ہو گی، روزانہ پیش ہو جایا کروں گا۔ جج اعظم خان نے کہاکہ نیب کے 2 گواہوں پر ایک ساتھ جرح کریں گے،

فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ جی دونوں گواہوں پر جرح کر لیں گے۔ریفرنس میں شریک ملزمان کی حاضریاں لگائی گئی،سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔