اشرف بھٹی 7

آل پاکستان انجمن تاجران کا حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی مثبت پالیسیوں سے تاجری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

مارکیٹوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، پارکنگ، سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں مزید ریلیف اور تاجروں کے ساتھ مستقل مشاورتی نظام قائم کیا جائے تاکہ کاروباری مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیجیٹل کاروبار کو فروغ دینے کے لیے تاجروں کی تربیت اور سہولتوں میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں