عالمی ادارہ صحت

آلودگی میں کمی سے یورپ میں سالانہ پچاس ہزار اموات سے بچا جا سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر فضائی آلودگی میں کمی کی جائے اور ادارے کی جانب سے مقرر کردہ حدود کے اندر رکھا جائے، تو یورپ میں سالانہ پچاس ہزار اموات سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہوا میں PM2.5 کی مقدار دس ملی گرام فی مکعب میٹر کے اندر رہنی چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوا میں PM2.5 اور نائٹرس آکسائڈ کی مقدار محدود کرنے سے صرف یورپ میں سالانہ بنیادوں پر 51,213 قبل از وقت اموات سے بچا جا سکے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ فضائی آلودگی دنیا بھر میں سالانہ بنیادوں پر سات ملین افراد کی موت کا باعث بنتی ہے۔