وزیراعظم 168

آلودگی سے پاک ماحول کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک ماحول کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ارتھ آور کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاوس کی لائٹس کو ایک گھنٹے کے لئے بند کردیا جائےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں