بلاول بھٹو زرداری 15

آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو

مظفرآباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف اور شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی پابندی ہے، کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے اور سچ کو سامنے لایا جائے۔

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، یہ اتنے ہی صاف اور شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں۔ایک بار پھر وزیر دفاع کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خواجہ آصف سینئر سیاستدان ہیں، وفاقی وزیر کا کشمیری عوام سے متعلق رویہ، بیانات اور تبصرے شرمناک تھے،

اہم عہدے کے مطابق لہجہ،گفتگو اوربیان دینا چاہیے، وفاقی وزیر اپنا بیان واپس لیکرکشمیریوں سے معافی مانگیں یا وزارت چھوڑ کراپنی بات پرقائم رہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے اچھا تاثر نہیں گیا، امید ہے مولانا صاحب اپنے بیان پرغورکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں