چین 22

پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین میں ایک جدید جامع نقل و حمل کا نظام قائم کیا جائے گا ، چین کی وزارت ٹرانسپورٹ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز اور ابتدائی پیش رفت کے حوالے سے ایک سلسلہ وار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چین کے نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ شو چَھنگ گوانگ نے کہا کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین میں نقل و حمل کی ترقی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ مجموعی ہدف بنیادی طور پر ایک جدید جامع نقل و حمل کا نظام قائم کرنا ہے،جس کی بنیاد ‘ایک نیٹ ورک اور چار تبدیلیاں’ کے تصور پر رکھی گئی ہے۔

ایک نیٹ ورک سے مراد ایک جدید اور اعلیٰ معیار کے قومی جامع سہ جہتی نقل و حمل کے نیٹ ورک کی تعمیر ہے۔ چار تبدیلیوں سے مراد نقل و حمل کی جدید ترقی کے تقاضوں کے مطابق مربوط انضمام کو مضبوط بنانا، حفاظتی سطح میں اضافہ کرنا، ڈیجیٹل اور ذہین اپ گریڈیشن کو نمایاں کرنا، اور سبز تبدیلی پر توجہ دینا ہے۔

نقل و حمل کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے حوالے سے بنیادی توجہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تجدید اور ڈیجیٹل و ذہین تبدیلی کو آگے بڑھانے پر دی جائے گی۔ سال 2030 تک تقریباً 80 ہزار کلومیٹر بنیادی ڈھانچے کی تجدید اور تبدیلی کا کام مکمل کیا جائے گا۔
دیہی سڑکوں کی بہتری کے لیے ایک نئے مرحلے کی کارروائی بھی شروع کی جائے گی، جس کے تحت 5 لاکھ کلومیٹر دیہی سڑکوں کی از سر نو تعمیر یا تجدید کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں