اویس قادر شاہ 10

شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اسپیکر سندھ اسمبلی کا اظہار افسوس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں سید اویس قادر شاہ نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، سوگوار خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان و لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں