شاہد کپور 69

آج کے دور میں حیدر جیسی سیاسی فلم بنانا ممکن نہیں، شاہد کپور

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہاہے کہ آج کے دور میں حیدر جیسی فلمیں بنانا ناممکن ہے۔

انٹرویو کے دوران شاہد نے اپنی ماضی کی فلموں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی نئی فلم دیوا کے بارے میں بھی تفصیلات شیئر کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ارینجڈ میرج اور گھریلو زندگی کے بارے میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔شاہد کپور نے ارینجڈ میرج پر بات کرتے ہوئے اپنی فلم ویواہ کا ذکر کیا اور کہاکہ ویواہ میری پریکٹس سیشن تھی۔

میرے ساتھ بھی حقیقت میں یہی ہوا،جب میں اس فلم کی شوٹنگ کر رہا تھا، تو میں اپنے دوستوں سے کہتا تھا، ارینجڈ میرج کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ تو بہت عجیب لگتا ہے!مجھے یہ سین بھی بڑے مزاحیہ لگتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کہ مجھے تب اندازہ نہیں تھا کہ ایسا حقیقت میں ہوتا ہے لیکن دس سال بعد جا کر سمجھ آیا۔شاہد کپور نے اپنی شادی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ میں ارینجڈ میرج کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

میرے اور میرا راجپوت کیلئے یہ بہترین ثابت ہوئی،میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنی کم عمر میں ارینجڈ میرج کروں گا، لیکن یہ میرے لیے بہت اچھی رہی!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں