سعید غنی

آئی جی اسلام آباد پولیس ، ڈی آئی جی اور خاتون جج کو دی گئی دھمکیاں قابل مذمت ہے ، سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس ، ڈی آئی جی اور خاتون جج کو دی گئی دھمکیاں قابل مذمت ہے ، عمران خان کا جب جی چاہتا ہے اداروں کی تذلیل کرتا ہے ، عمران خان اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے ، اگر میڈیا عمران خان کے بارے میں کوئی تنقید کرے تو اس کے خلاف بھی باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں۔

پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی ہمت اس لئے بڑھی کیونکہ سب نے اس کے ساتھ لاڈلوں والا سلوک کر رکھا ہے ، اس کے خلاف کسی بھی اقدام پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ عمران خان نے اقتدار سے ہٹتے ہی پاک فوج اور فوجی افسران کے خلاف جو باتیں کیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اداروں کے خلاف تنقید پر بہانا نہیں بنایا جاسکتا ۔ پاک فوج کہہ دے کہ ہم خود کو سیاسی عمل سے دور رکھ رہے ہیں۔ یہ ان کا آئینی کردار ہے ، سعید غنی نے کہا کہ آج عجیب صورتحال ہے ، آج آئین فوج سے ایک ایسا کام کرنے کاتقاضا کرتا ہے جو کہ وہ کررہی ہے ، تو عمران خان ان کو دوبارہ سیاست میں گھیسٹنا چاہتا ہے ، عمران خان چاہتا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت کرے ، چوہدری پرویز الہیٰ ان کے نپیزتبدیل کرتے تھے ۔

یہ ملکی ادارے کو پاک فوج کے عمل کی حمایت کرنی چاہیے ، پاک فوج نے خود کو سیاست سے دوررکھا ہے ، انہون ںے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سپریم کے مطابق صدر مملکت ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکرنے آئین شکنی کی ۔ عمران خان ایک آئین شکن ہے ، سپریم کورٹ نے عمران خان کے آئین شکنی پر مہر لگادئی ہے ، اگر عمران خان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کوئی بھی ہو وہ آئین شکنی کرے گا ۔ ہمارا مطالبہ ہے ، کہ عمران خان کے خلاف فوری طور پر کارروائی ہونی چاہیے ، اداروں کی تذلیل کرنا عمران خان کی عادت بن گئی ہے ، عمران خان اداروں اور پاک فوج کو اکسارہا ہے ، جو باتئیں عمران خان نے کیں وہ قابل قبول نہیں ہے ۔یہ باتیں صرف شہباز گل نہیں کہہ رہا یہ تسلسل ہے ، چند روز قبل لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر میں پاک فوج کے افسران اور سپاہی امدادی کارروائیاں سر انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ پوری قوم ان کے غم میں سوگوار تھی ۔

جبکہ پی ٹی آئی کے بریگیڈ بشمول ان کے لیڈران کے خلاف مہم چلارہے تھے ۔ انہوں نے پاک فوج کے شہداءکی توہین کرتے ہوئے پوری قوم کی دل آزادی کی ۔ جو کچھ بھی کہا گیا وہ سب کے سامے ہیں، شہباز گل ابھی تک عمران خا ساتھ دے رہا ہے ۔جو باتیں شہباز گل نے کیں ابھی تک عمران خان نے اس کی مذمت نہیں کی ۔ ان تمام تسلسل میں عمران خان شامل ہے ، عمران خان کا اصل چہرہ شہباز گل ہے ، عمران خان نے ان چہروں کے پیچھے یہ کارروائیاں کررہا ہے ۔ میں بار بار کہتا رہا کہ عمران خان سکیورٹی تھریٹ ہے ، میرے علم میں نہیں کہ ملک میں کسی بھی جماعت کو بھارت اور اسرائیل نے فنڈکیا ہوا ۔ الیکشن کمیشن نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی نے بیرون ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ۔