آئی ایم ایف 147

آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کو وزارت خزانہ کی نگرانی میں رکھنے پر زور

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)آئی ایم ایف نے تمام سرکاری اداروں کو وزارت خزانہ کی نگرانی میں رکھنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے گورننس اور نجی شعبے میں اصلاحات اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کو وزارت خزانہ کی نگرانی میں رکھنا طے شدہ اصلاحات کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی معیاد 2024 کے اوائل تک ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے گورننس اور نجی شعبے میں اصلاحات اہم ہیں۔ایستر پیریز نے مزید کہا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں