انوار الحق کاکڑ 108

آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری تندہی سے کام کریں گے، نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت پاکستان میں آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری تندہی سے کام کرے گی۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی جانب سے مبارکباد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں اور خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لئے مشترکہ عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں