بلاول بھٹو

آئین و جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور دیتے رہیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سب سے تاریک ترین دن ہے ،5 جولائی کو منتخب حکومت اور پہلے منتخب وزیراعظم کو ہٹا یاگیا۔ آئین کو معطل، جمہوریت کو لپیٹا گیا ۔

پیپلزپارٹی نے آئین وجمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور دیتی رہے گی تاہم جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے۔

قوم آج بینظیربھٹو کی قیادت کی کمی محسوس کر رہی ہے، موجودہ کٹھ پتلی کی طرح ہر غاصب حکمران کو آفاقی حقیقت کا ادراک نہیں ،شہری حقوق غصب ترقی کے عمل کوروکا،عدم برداشت اور انتہاپسندی کی آماجگاہیں بنا دی گئی،

مزدوروں کے سروں پر بیروزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں جس سے ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے جب کہ عام شہری کورونا اور ٹڈیوں کے رحم وکرم پر ہیں۔

دو وقت کی روٹی اور انصاف مہنگا ہے غریب مزید غریب ہوتا جا رہاہے۔