ٹیکس بار ایسوسی ایشن 18

آئرس،ڈیجیٹل انوائسنگ میںسنگین خامیاںمشکلات کا باعث ہیں ‘ پاکستان ٹیکس بار

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئرس سسٹم اور ڈیجیٹل انوائسنگ میں موجود سنگین خامیوں کے باعث ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جنہیں فوری دور کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شیخ احسان الحق، جنرل سیکرٹری طاہر محمود بٹ، سینئر نائب صدر شیخ یاسین۔

نائب صدور عامر حنیف،شہباز قادر،رانا منظور حسین ،چیئرمین ٹیکس بار اکیڈمی عبدالقادر میمن،سابق جنرل سیکرٹری چودھری قمرالزمان کے مطابق کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایف بی آر اور پرال حکام کے ساتھ تین گھنٹے پر مشتمل تفصیلی زوم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئرس ڈائون ٹائم،اے پی آئی ،اے آر پی انٹیگریشن کی ناکامی، انوائس ویلیڈیشن میں تاخیر، سی آر ایم میںخامیوں، فائلر و نان فائلر تضادات، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹس میں بے ضابطگیوں، درخواستوں کی پراسیسنگ میں تاخیر اور بلیک لسٹنگ جیسے اہم مسائل زیر بحث آئے۔ٹیکس بار کے نمائندوں نے موقف اختیار کیا کہ سسٹم کی تکنیکی خرابیوں کا بوجھ ٹیکس دہندگان پر نہیں ڈالا جانا چاہیے اور انہیں قانونی یا مالی مشکلات سے تحفظ دیا جائے۔

پاکستان ٹیکس بارکے مطابق ایف بی آر اور پرال حکام نے بار ایسوسی ایشنز کی تجاویز کو مثبت قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین سے اپیل کی کہ وہ سسٹم سے متعلق مسائل، شواہد اور اسکرین شاٹس پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ساتھ شیئر کرتے رہیں تاکہ انہیں موثر انداز میں متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں