⁠⁠سی ایم جی 2024

⁠⁠سی ایم جی 2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا کا اندرون اور بیرون ملک ناظرین کی جانب سے پرجوش ردعمل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چائنا میڈیا گروپ کے پلیٹ فارم پر 2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا کے کراس میڈیا ویوز کی کل تعداد 1.135 بلین تک جا پہنچی ہے۔ٹی وی ویوز کی تعداد 135ملین تک جا پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے اور اس کے علاوہ 1 بلین نیو میڈیا ویوز آئے ہیں۔فیسٹیول گالا سے متعلق موضوعات پر ویوز کی کل تعداد 4.6 ارب سے تجاوز کر گئی اور دنیا بھر کے 1,000 سے زیادہ غیر ملکی میڈیا نے اس گالا کی رپورٹنگ کی ہے۔
سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) انگریزی نیو میڈیا نے گالا کو براہ راست نشر کیا ، اور چائنا میڈیا گروپ نے دنیا بھر کی 80 زبانوں میں ملٹی میڈیا کوریج فراہم کی، جس پر غیر ملکی ناظرین نے پرجوش ردعمل دیا ہے۔

امریکہ کا این بی سی، فاکس ٹی وی، سی بی ایس، برطانیہ کا بی بی سی، اسکائی نیوز، اے ایل بی یو کے، جرمنی کا ویلٹ ٹی وی، آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی، یورپین ٹائمز، اٹلی کی اریا نیوز ایجنسی،جاپان میں چین کے حوالے سے سب سے بڑی ویب سائٹ ریکارڈ چائنا، ملائیشیا کی نیشنل نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ اور برازیل کے گلوبل ٹی وی سمیت 1000 سے زائد غیرملکی میڈیا نیز ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ذرائع ابلاغ نے سی ایم جی 2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا کی رپورٹنگ کی ہے