عرب امارات

یو اے اِی اور امریکا کے درمیان آرٹیفیشل انٹلیجنس شراکت داری کا آغاز

ابوظبی (رپورٹنگ آن لائن )ابوظبی میں متحدہ عرب امارات اور امریکا نے 5 گیگاواٹ صلاحیت کے آرٹیفیشل انٹلیجنس کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

یہ منصوبہ امریکا،امارات آرٹیفیشل انٹلیجنس ایکسیلیریشن پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطی کے آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر کی شراکت داری کا آغاز ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی کے شاہی محل قصر الوطن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے لیے امریکا اور اماراتی حکام مسلسل کئی سالوں سے کوششیں کررہے تھے۔

5 گیگاواٹ بجلی کی گنجائش ایک بہت بڑی مقدار ہے، جس سے کیمپس کی وسعت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔