یو این

یو این سیکریٹری جنرل، ترک اور یوکرینی صدور کی ملاقات

کیف(رپورٹنگ آن لائن)یوکرین میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ترک اور یوکرینی صدور کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انتونیو گوتریس اور صدر زیلنسکی سے یوکرین تنازع ختم کرنے،

قیدیوں کے تبادلے اور اناج برآمدگی معاہدے سے پیدا مثبت صورتحال کو آگے بڑھانے پر بات ہوئی۔قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان کے یوکرین پہنچنے پر صدر زیلنسکی نے ان کا استقبال کیا۔