ماسکو(رپورٹنگ آن لائن )یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کی تجویز دی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن کی یہ تجویز 9 اکتوبر کو ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کے دوران سامنے آئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس ایسے مذاکرات کی کوشش چاہتا ہے جو اس کے حق میں ہوں۔









