لاہور(رپورٹنگ آن لائن) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پروفیشنل امتحانات کے نتائج کیلئے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی، سٹوڈنٹس ایپ کے ذریعے فوری اپنا رزلٹ دیکھ سکیں گے
تفصیلات کے مطابق یو ایچ ایس کی جانب سے ایم بی بی ایس اور دیگر پروفیشنل امتحانات کے نتائج کیلئے اینڈرائیڈ ایپ جاری کردی ہے ۔یو ایچ ایس رزلٹس کی ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈان لوڈ کی جاسکتی ہے۔
امیدوار ایپ کے ذریعے اپنا رزلٹ فوری معلوم کرسکیں گے ۔ یو ایچ ایس کی ایپ پر نتائج سے متعلق نوٹیفکیشن بھی دیکھے جاسکیں گے۔ ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ طلبہ کی آسانی کیلئے یونیورسٹی کے تمام سسٹمز کو بتدریج ڈیجیٹلائزڈ کیا جارہا ہے اور آئندہ ماہ تک ڈگری کے اجرا کے نظام کو بھی آن لائن کر دیا جائے گا۔