کایا کالس 18

یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان

بیروت (رپورٹنگ آن لائن) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کیلس نے کہا ہے کہ یورپی بلاک لبنان میں کسی بھی سکیورٹی خلا سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کا حامی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا لبنانی علاقوں سے انخلا ضروری ہے، اسی پس منظر میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ نے بیان میں کہا کہ یورپی بلاک لبنان میں فوجی خلا پیدا کرنے کے حق میں نہیں ہے اس لئے اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی میں توسیع ہونی چاہے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ لبنانی فوج کے لیے یورپی یونین جلد ایک تربیتی مشن کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ تربیتی مشن لبنانی فوج اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کا باعث بنے گا۔ کاجا کیلس ان دنوں لبنان کے دورے پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رکن ممالک کا موقف ہے کہ لبنان میں کوئی فوجی خلا پیدا نہیں ہونا چاہیے اس لئے ہر کوئی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے مینڈیٹ کے سلسلے میں تشویش رکھتا ہے کہ اس کا مینڈیٹ ختم نہ کر دیا جائے۔

یورپی لیڈر نے لبنان میں اعلی لبنانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں کے دوران بھی انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کی تعیناتی کو اہم قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے تقریباً 7500 اہلکار لبنان میں امن دستوں کی صورت تعینات ہیں، ان کا تعلق تقریباً 50 ممالک سے ہے، یہ دستے 1978 سے لبنان اسرائیل سرحد پرلبنان میں تعینات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں