ملاقات 40

یورپین کمیشن کی صدر کی نیٹو سیکرٹری جنرل سے ملاقات، یورپی دفاع کو تقویت دینے پر غور

برسلز(رپورٹنگ آن لائن)یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے نیٹو سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے یورپی دفاع کو تقویت دینے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے لیے مشترکہ کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے آنے والے نیٹو سربراہی اجلاس اور یورپ میں دفاعی صنعتی پیداوار کو کیسے بڑھا سکتے ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے دفاع مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، زیادہ پیداوار کرنے اور دونوں کو تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سلامتی کے خطرات میں اضافے کے ساتھ، ہم نے اگلے ہفتوں میںیورپی یونین اور نیٹو تعلقات کو مضبوط بنانے اور انقرہ میں ایک کامیاب سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں