یمنی زیدی 164

یمنی زیدی نے ماہرہ خان کیساتھ خوبصورت تصویر شیئر کر دی

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنی زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد دونوں اداکارائوں کے مداح دل تھامے بیٹھے ہیں۔یمنی زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں دونوں اداکارائیں پریوں سے کم نہیں لگ رہیں، کریم رنگ کے خوبصورت لباس پہنے سادہ سی دونوں اداکارائیں ایک ساتھ کھڑے خوب جچ رہی ہیں۔

یمنی زیدی کی جانب سے اِن تصویروں کے کیپشن میں ماہرہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا روشن ترین ستارہ بھی قرار دیا گیا ہے۔یمنی زیدی اور ماہرہ خان کی ایک ساتھ تصویر دیکھ کرمداح بے حد خوش ہیں کیوں کہ اِن دونوں اداکارائوں کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جس کا اندازہ دونوں کے سوشل میڈیا پر فین فالوونگ کے ذریعے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں