حافظ نعیم الرحمن

ہماری ساری توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری ساری توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے ،چند منٹوں کا سفر کراچی کے رہائشی گھنٹوں میں طے کر رہے ہیں، شہر کی ہر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شہر بھر میں گٹر کا پانی ابل رہا ہے، کوئی آواز نہیں اٹھا رہا،اربوں روپے کا بجٹ ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ سب ملکر بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ضمنی انتخاب پر کسی کو اعتراض نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے، کراچی کا حق ہے کہ اسے اس کا حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ پانی، سیوریج کے مسائل حل، بہترین ٹرانسپورٹ کراچی کا حق ہے، جماعت اسلامی اس وقت شہر کی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اب جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور یہ خوف زدہ ہو کر بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اپنے حق کے لیے نکلیں۔