کراچی (رپورٹنگ آن لائن) کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنی وائرل بولڈ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے قوانین کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھا دیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نجی نیوز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے مماثلت رکھتا ہے۔
ہانیہ عامر نے خبر کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ویڈیوز ان کی نہیں ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں اور کوئی اس پر یقین کر کے دھوکے میں آ سکتا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اس حوالے سے کوئی قوانین موجود ہیں؟دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ لڑکی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ہانیہ عامر کی ہم شکل ہے اور مختلف سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرتی رہتی ہے۔