گیم شو 133

گیم شو کے دوران ثنا جاوید کے منہ پر بیگ گرپڑا، ویڈیو وائرل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گرپڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں ساتھی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تنازع کی زد میں آنیوالی ثنا جاوید کے منہ پر نجی چینل کے ‘گیم شو’ کے دوران بیگ گر پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا جاوید دیگر شرکا کے ساتھ گیم کھیل رہی تھیں اور ایک شخص نے بیگ ان کی طرف پھینکا۔ تاہم ثنا جاوید بیگ کو کیچ نہیں کرپائیں اور وہ زوردار طریقے سے ان کے منہ پر لگا۔واقعہ میں ثنا جاوید کو کوئی چوٹ تو نہیں آئی، تاہم ان کے منہ پر بیگ گرنے کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں