نہال ہاشمی 18

گورنر سندھ کا پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں گورنر سندھ نے آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی ہلاکت کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے، اس المناک سانحے پر ہر آنکھ اشک بار اور ہر دل سوگوار ہے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں