نہال ہاشمی 17

گورنر سندھ کا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا کر وطن دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ”عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور وطن کی سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں